بھارت

بھارت :منی پوردیگر مقامات پر عیسائیوں پر حملوں کی مذمت

Chrech leaders

ترویندرم:بھارتی ریاست کیرالہ میں چرچ رہنماوں نے منی پور اورملک کے دیگر مقامات پر عیسائیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے جو مذہب اور نسل کے نام پر لوگوں کو دہشت زدہ کر رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آرچ بشپ تھامس جے نیٹو نے کیرالہ کے ترویندرم میں ایک مسیحی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی پور اور شمالی بھارت کے دیگر علاقوں میں عیسائیوں کو بڑے پیمانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کو حکام کی طرف سے کھلی چھٹی دی گئی ہے ۔
آرچ بشپ نیٹو نے کہا کہ ایسی تخریب کار قوتوں کے خلاف متحد ہونے اور ایک مضبوط موقف اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مسیحی فرقوں پر زور دیا کہ ا آئین و قانون میں دیے گئے حقوق کے تحفظ کے لیے متحدہو ں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button