بھارت

چھتیس گڑھ : بھارتی فوجیوں نے باغی قراردیکر9 نوجوانوں کوقتل کردیا

2024-04-02 17_47_21-Two Naxals killed in encounter in Chhattisgarhرائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجیوں نے مزید 9 نوجوانوں کو ہلاک کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن ، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ ریاست کے ضلع بیجاپور کے گائوں لینڈرا کے قریب جنگل میں ایک کارروائی کے دوران 9نوجوانوں کو ہلاک کیا۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان نکسل یا مائو نواز باغیوں کے ساتھی تھے ۔ آئی جی سندر راج نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ کارروائی پاپا را نامی اشتہاری نکسل لیڈر کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس کے سر پر 40لاکھ روپے کا نقد انعام ہے ۔گزشتہ دنوں بھارتی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران ضلع بیجاپور میں چھ مائونوازباغیوں کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کردیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button