بھارت

مدھیہ پردیش : ہندوتوا بلوائیوں نے گرجا گھر پر زعفرانی جھنڈا لہرادیا

safran flag on churchبھوپال:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گرجا گھر میں ہندوتوابلوائیوں نے رام مندر کی تصویر اور ہندوتوا کا زعفرانی جھنڈا لہرایاہے۔
گرجا گھر پر رام مندر کی تصویر اور زعفرانی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔ویڈیو میں ہندوتوابلوائیوں کو گرجا گھر کے اوپر زعفرانی جھنڈالہراتے ور "جے شری رام” کے نعرے لگاتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔گرجا گھر کے پادری ناربو امالیارنے میڈیا سے گفتگو میں اس واقعے پردکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ تقریبا 25 ہندوتوا بلوائی جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے گرجا گھر پہنچے اور انہوں نے اس پر رام مندر کی تصویرلگائی اور زعفرانی جھنڈا لہرایا۔پولیس نے گرجا گھر کو عبادت گاہ کے طور پر تسلیم کرنے اوراس کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button