بھارت

مودی حکومت نے دلی کی تاریخی عید گاہ میں عید نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی

images (1)نئی دہلی: نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے دارلحکومت نئی دلی کے علاقے مہرولی میں واقع تاریخی شاہی عیدگاہ میں عید نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس فیصلے سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے ۔ مسلمانوں نے پولیس احکام کو اس حوالے سے دو دخواستیں بھی دیں جو انہوںنے مسترد کر دی ہیں۔
عیدگاہ کمیٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ہم نے پولیس سے نماز پر پابندی کی وجہ پوچھی لیکن وہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکی۔
ایک مقامی مسلمان رہنما مولانا نصرالدین نے بھی عید گاہ کو نماز کیلئے بند کرنے کے انتظامیہ کے فیصلے پر شدید مایوسی ظاہر کی ہے ۔ شاہی عید گاہ کی انتظامی کمیٹی کے ایک رکن شوکت نے کہایہاں پہلی بار اس طرح کی پابندی کا نفاذ کیا گیا ہے جس پر مسلمان حیران ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button