بھارت

مدھیہ پردیش :جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پر ہندوتوا غنڈوں کا 10سالہ مسلم بچے پر وحشیانہ تشدد

نئی دلی 30دسمبر ( کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں ہندوتوا غنڈوں نےایک 10 سالہ مسلمان بچے کو جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پروحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ریاست کے ضلع کھنڈوا میں درگا کالونی کے علاقے عیدگاہ میں5ویں جماعت کا مسلم طالب علم 10سالہ بچہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں ہندوتوا غنڈو ں نے اسے روک کر جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا ۔ بچے کے انکار پر ہندوتوا غنڈوں نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ہندوتوا غنڈے اس وقت پر بچے پر تشدد کرتے رہے جب تک کہ اس نے جے شری رام کا نعرہ نہیں لگایا ۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے اہلخانہ کی شکایت پر ہندوتوا غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ڈی ایس پی کھنڈوا انیل چوہان کے مطابق بچے کے اہلخانہ کی شکایت پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button