بھارت

کرناٹک: مسلمان خاتون نے معاوضے کی رقم سابق وزیر کی گاڑی پر دے ماری

بنگلورو16 جولائی( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں ایک مسلمان خاتون نے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیاکی طرف سے دی جانے والی معاوضے کی رقم انہی کی گاڑی پر پھینک کر غم و غصے کا اظہار کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ رواں ماہ کی چھ تاریخ کو کیروڑ شہر میں ہونے والے تصادم میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کیلئے ہسپتال گئے تھے جہا ں انہوںنے زخمیوں کے اہلخانہ کو دو دو لاکھ روپے کی رقم دی۔ جب سابق وزیر اعلیٰ ہسپتال سے واپس جانے لگے تو زخمیوں کے اہلخانہ انہیں رقم واپس کرنے کیلئے انکی گاڑی کے پاس پہنچے ۔ سدارامیا ں نے پیسے واپس لیے بغیر جانے کی کوشش کی تو ایک خاتو ن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انکی گاڑی پر دو لاکھ روپے پھینک دیے۔ خاتون کا کہنا تھا سیاست دان صرف انتخابات کے دوران ووٹ مانگنے آتے ہیں اور اسکے بعدہمارے کسی بھی مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔ انہوںنے کہا سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا مسلمانوں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا لیکن پھر بھی انہیں نشانہ بنایا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ پیسے کسی مسئلے کا حل نہیں ، ہم بھیک مانگ کر اپنی دکھ بھال کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ظلم کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button