مودی حکومت انہیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوشش کررہی ہے ، محبوبہ مفتی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت انہیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انہیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی بخوبی جانتی ہے کہ اگر وہ پارلیمنٹ میں پہنچے میں کامیاب ہو گئی تو اسے شدید پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی انکی پارٹی پی ڈی پی کو توڑنے کے لیے تمام ترہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ کشمیریوں کی یہ واحد معتبر آواز ہے جو پوری طاقت کے ساتھ لوگوں کے خدشات کو اجاگر کرتی ہے۔