بھارت

کیرالہ : سیاسی جماعتوں کی طرف سے متنازعہ فلم "دی کیرالہ سٹوری” کی مذمت

The Kerala Story

کیرالہ:بھارتی ریاست کیرانہ میں حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کی زیرقیادت میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ نے اسلام مخالف فلم "دی کیرالہ سٹوری” کی مذمت کی ہے۔ اس دستاویزی فلم میں ریاست کیرا لہ میں "لو جہاد” سے متعلق پروپیگنڈہ کیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکمران لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ اور حزب اختلاف کے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ دونوں نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران اس متنازعہ فلم کی وجہ سے معاشرے میں سماجی تقسیم مزید بڑھے گی ۔ تاہم بھارت کی حکمران ہندوا بھارتیہ جنتا پارٹی اس فلم کو اپنے نفرت انگیز سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔”لو جہاد” ایک سازشی نظریہ ہے جسے ہندوستان میں ہندوتوا گروپ تیزی سے پھیلارہے ہیں ۔اس نظریہ کے مطابق مسلم مرد دانستہ طورپر غیر مسلم خواتین کا مذہب تبدیل کرانے کیلئے ان سے شادی کرتے ہیں۔یہ فلم حال ہی میں کیرالہ کے شہر اڈوکی میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ دونوں نے کیرالہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر فلم کے ممکنہ منفی اثرات کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے ۔فلم "دی کیرالہ اسٹوری” کی نمائش پر مذہبی گروپوں نے بھی سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button