بھارت

بھارتی سپریم کورٹ: رافیل طیاروں کی خریداری میں بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے دائر عرضداشت مسترد

نئی دلی29 اگست (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے فرانسیسی لڑاکا طیاروں رافیل کی خرایدار ی میں مبینہ بدعنوانی کی دوبارہ تحقیقات کیلئے دائر عرضداشت کو مسترد کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینئر ایڈوکیٹ ایم ایل شرما کی طرف سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضداشت میں مودی حکومت کی طرف سے فرانس کے ساتھ رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے میں بدعنوانی کی دوبارہ تحقیقات کیلئے فرانس کے بعض نیوز پورٹلز پرجاری ہونے والے شواہد کو بنیاد بنایاگیا تھا جن میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ڈسالٹ ایوی ایشن کی جانب سے بھارت میں ایجنٹوںکو معاہدہ جلد از جلد طے کرانے کیلئے رشوت دی گئی ہے ۔چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی میں ایک بنچ نے ایم ایل شرما کی طرف سے دائر عرضداشت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "اس معاملے میں عدالت عظمیٰ کی مداخلت کاکوئی جواز نہیں "۔ ایڈووکیٹ شرما نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہاکہ رافیل طیاروں کی خریداری میں بدعنوانی پر کسی نے سوال نہیں اٹھایا۔درخواست خارج ہونے کے بعد ایڈووکیٹ شرمانے کہاہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کیلئے سی بی آئی سے بھی رابطہ کریںگے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button