بھارت

آندھرا پردیش: کار کو سائیڈ نہ دینے پر مسلم نوجوان کا بے دردانہ قتل

muslim boy killed in india

امراوتی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک کار کو سائیڈ نہ دینے پر ایک مسلم نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع باپٹلہ کے قصبے چیریال میں پیش آیا ہے۔ اٹھارہ سالہ نوجوان سید امین سائیکل پرکہیں جا رہا تھا کہ پیچھے سے ایک کار ہارن بجاتے ہوئے آرہی تھی جس میں پانچ نوجوان سوار تھے ، کار کو فوری طور پر سائیڈ نہ دینے پر اس میں سوارنوجوان برہم ہو گئے او ر کار کو روک کر امین عارف پر چاقووں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں امین شدید زخمی ہوااور کا فی خون بہہ گیا اور ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسا۔ نوجوان کے بہیمانہ قتل کیخلاف علاقے کے مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا اور حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سینکڑوں مسلمانوں نے کلاک ٹاور کی مرکزی سڑک پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کافی دیر تک معطل رہی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button