بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں پنڈتوں کیلئے آٹھ محفوظ زون قائم کرے گا

نئی دہلی 04 جون (کے ایم ایس)بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں پنڈتوں کی رہائش کے لیے آٹھ سے زائد انتہائی محفوظ زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنڈتوں کے لیے یہ محفوظ مقامات بنانے کا فیصلہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پر کیا گیا ۔ یہ اجلاس مقبوضہ وادی کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں آٹھ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات تناظر میں بلایا گیا تھا۔اجلاس کے شرکاءمیں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اور مقبوضہ جموںوکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ،بھارتی ہوم سیکرٹری اجے کمار بھلا، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اروند کمار، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ، بارڈر سیکیورٹی فورس کے سربراہ پنکج سنگھ اور مقوضہ علاقے کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ سمیت دیگر اہم حکام شریک تھے۔
دریں اثنا تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بھارتی حکومت پنڈتوں کو سرائیلی طرز پر مقبوضہ علاقے میں الگ کالونیوں میں بسانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔انہوںنے مقبوضہ علاقے میں کشمیری پنڈتوں پر ظلم و ستم کے بھارتی بیانیے کو رد کرتے ہوئے اسے محض جھوٹ اور پروپیگنڈہ قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری مسلمان پنڈتوں کی وادی میں واپسی کے متمنی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پنڈت الگ کالونیوںمیں رہنے کے بجائے پہلے کی طرح انکے ساتھ بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ساتھ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے حق پر مبنی کشمیری کی تحریک کو فرقہ واریت کا رنگ دینے کیلئے پنڈیوںکو خود مقبوضہ وادی سے نکالا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button