بھارت

ممتا بنر جی کی یکساںسول کوڈ کے نفا ذ کی مودی حکومت کی کوششوں پر کڑی تنقید 

 

mumtabener

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک میں یکساںسول کوڈ کے نفاذ کی مودی حکومت کی کوششوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم خون بہانے کو تیار ہیں لیکن ظلم ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنر جی نے کولکتہ میں عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یکساں سول کوڈ ہمیں قبول نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اورتمام لوگوںکا تحفظ چاہتی ہوں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ سب کو گرفتار کرنے سے ملک ویران ہو جائے گا۔ ہمیں خوبصورت آسمان چاہیے جس کے لیے سب کا تعاون ضروری ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہاکہ  الیکشن کے وقت مسلمان کو بلا کر ان سے انکے مطالبات پوچھے جاتے ہیں ۔ ممتا نے کہا کہ انہیں صرف محبت کے سوا کچھ نہیں چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button