بھارت

”ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا“ کی پونے میں سینئر صحافی نکھل واگلے پر حملے کی مذمت

editors gulid of india

نئی دلی:ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) نے ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں سینئر صحافی نکھل واگلے Nikhil Wagle پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ لوگوں نے نکھل واگلے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کار میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔ بیا ن میں کہا کہ حملہ آوروں کاتعلق مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت تھا کیونکہ یہ ساسی جماعت اس رائے سے ناراض تھی جس کا اظہار واگلے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا تھا۔
بیان میںکہا گیا کہ اپنی رائے کے اظہار پر کسی پر حملہ کرنا غیر منصفانہ، غیر قانونی اور افسوسناک ہے ۔ایڈیٹرز گلڈ نے مہاراشٹر حکومت سے قصورواروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
گلڈ نے صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے، ہراساں کرنے اور ان کے خلاف فوجداری قوانین کے غلط استعمال پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button