انسانی حقوق

نام نہادٹربیونل نے شبیر شاہ کی تنظیم ” ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی” پر پابندی کو برقرار رکھا

imagesسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں فسطائی مودی حکومت کے قائم کردہ نام نہادٹریبیونل نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی تنظیم ”جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ”پرعائد پابندی کو برقراررکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے پر اکتوبر 2023میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے ”کے تحت جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی عائد کردی تھی۔شبیر احمد شاہ جولائی 2017سے جیل میں ہیں۔ انہیں بھارت کے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک جھوٹے کیس میں سرینگر سے گرفتارکرکے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کردیا تھا اوروہ عدالت کی طرف سے کوئی سزا سنائے بغیر اتنے سالوں سے غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button