انسانی حقوق

مقبوضہ جمو ں وکشمیر:مودی حکومت نے کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنے کیلئے نئی فورس تعینات کر دی

download (2)سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے خصوصی تربیت یافتہ ایک نئی پولیس فورس علاقے میں تعینات کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 960 اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی اس نئی فورس کو کنٹرول لائن(ایل او سی) کے قریب دیہاتوں میں تعینات کیا گیا ہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی پولیس فورس کی امریکی میرینز US Marines کے مطابق تربیت کی گئی ہے۔ نئی فورس میں سے تقریباً 560 اہلکاروں کو جموں ڈویڑن میں اور باقی کو وادی کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مقبوضہ علاقے کے پولیس چیف آر آر سوین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس ٹریننگ سکول سے پاس آو¿ٹ ہونے والے تقریباً 960 اہلکاروں کو بدھ کے روز سرحدی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ سوین نے کہا ہے کہ اس فورس کو کسی اور سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button