مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے بارہمولہ تھانے سے فرا رہونے والے دو نوجوانوں کوگرفتار کر لیا
سرینگر05 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بارہمولہ میں تھانے سے فرار ہونے والے دو نوجوانوں کو دوبارہ گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ معروف نذیر صالح اور شاہد شوکت بالا کو پولیس نے بدھ کی شام ضلع بارہمولہ کے علاقے چکلو سے دوبارہ گرفتار کیا۔دونوں تھانے سے سحری کے وقت فرارہوئے تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وہ مئی 2022سے پولیس کی حراست میں ہیں۔