پاکستان

اقبالؒ کا فلسفہِ خودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے، وزیر اعظم

PM Shahbaz21اسلام آباد: آج (اتوار )شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 86 واں یوم وفات منایا جا رہا ہے۔علامہ محمد اقبال نے تصوّر پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں کی جدو جہد کو نئی جہت بخشی۔ وہ عالم اسلام کے معروف شاعر فلسفی اور مفّکر تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒنے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے نسلی و فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔آپ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے ، آپ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلینڈ چلے گئے جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی کی میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔انہوں نے اوریئنٹل کالج لاہور میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا۔وہ وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں بھی حصہ لیا۔ آپ کو1922 میں ”سر“ کے خطاب سے نوازا گیا۔علامہ محمد اقبالؒ کا 1930 کا خطبہ الہٰ آباد تاریخی حیثیت رکھتا ہے جس میں آپ نے برصغیرمیںمسلمانوںکیلئے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ علامہ محمد اقبالؒ نے اپنی شاعری سے مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔ ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی کاوشوں سے ہی تحریک پاکستان نے زور پکڑا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14 اگست 1947 کو ایک آزاد وطن پاکستان دنیا کے نقشہ پر ابھرا۔شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ قیام پاکستان سے 9 سال قبل 21 اپریل 1938 کو وفات پاگئے ۔آج ان کی برسی کے موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں کے زیر انتظام منعقدہ تقریبات میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، انکی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہِءخودی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کیلئے برِ صغیر میں ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا جسے قائد اعظم اور مسلم لیگ کے دیگر رہنماو¿ں نے شبانہ روز محنت سے شرمندہءتعبیر کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغا مات میں کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال عظیم شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برِصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا اور ان میں آزادی کا جذبہ پیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری دور حاضر میں بھی مسلم ا±مہ کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر مسلم ا±مہ کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔
دریںاثنا آزادجموںوکشمیرمیں بھی ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے 86 ویں یوم وفات پر مختلف ثقافتی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے تقریبات کا انعقاد کیا جن میںعظیم رہنما و شاعر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button