پاکستان

آذربائیجان تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، سابق سفیر

Azerbaijan supports Pakistan’s stance on Kashmirنئی دہلی:بھارت میں آذربائیجان کے سبکدوش سفیر Ashraf Shikaliyev نے کہا ہے کہ آذربائیجان تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اشرف شکالیوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آذربائیجان کے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے بھارت پریشان ہے۔
انہوںنے کہا کہ کشمیر پر آذربائیجان کا مو¿قف بالکل نہیں بدلا، بھارت اور پاکستان کو بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے احترام کے ساتھ اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا اصل اور دہائیوں پرانا موقف ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کو آرمینیا کو ہتھیاروں کی فروخت پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ اس سے آرمینیا میں باغی قوتوں کی پرورش ہو رہی ہے اور یہ اس خطے میں امن کے لیے نقصان دہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button