خراج عقیدت

لبریشن فرنٹ کا اپنے قائد مرحوم امان اللہ خان کو ان کی آٹھویں برسی پرشاندار خراج عقیدت

download (4)سرینگر: جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے قائد مرحوم امان اللہ خان کو ان کی آٹھویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس سلسلے میں سرینگر، کوٹلی، مظفرآباد، گلگت، راولاکوٹ، باغ، تتہ پانی، عباسپور اور کراچی کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ شرکائے تقریبات نے قائد تحریک کے راہنما اصولوں کے عین مطابق جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ترجمان نے کہاکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی رہنما و سپریم ہیڈ امان اللہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی گزشتہ روز ریاست سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور اس دوران سرینگر کے علاوہ آزاد کشمیر میں کوٹلی شہر، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، گلگت، تتہ پانی اور عباسپور کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ میں منعقدہ مختلف تقریبات میں قائد تحریک کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں سرینگر میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیاگیا جبکہ کوٹلی شہر میں” یاسین ملک کو رہاکرو ریلی”کے بعدایک پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد ہوئی ۔بیان کے مطابق مظفرآباد کے پارٹی دفتر پر قائد تحریک کی یاد میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیاگیا جس میں سینئر پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں نے شرکت کی۔ بیان کے مطابق راولاکوٹ شہر میں بھی ریلی کے بعد ایک کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔ اسی طرح ضلع باغ، تتہ پانی اورگلگت میں بھی قائد تحریک امان اللہ خان کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلیوں اورکانفرنسوں کا اہتمام کیاگیا۔ بیان میں کہاگیا کہ یورپی یونین کے دارالخلافہ برسلز ،برطانیہ کے شہر برمنگھم ، امریکہ اوردیگر ممالک میں بھی ریلیوں ، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیاگیا جن میں امان اللہ خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اوران کے ادھورے مشن کی تک چیئرمین محمد یاسین ملک کی ولولہ انگیز قیادت میں جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button