خراج عقیدت

چوہدری غلام عباس تحریک آزادی کشمیر کا ایک روشن ستارہ تھے: غلام محمد صفی

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے چوہدری غلام عباس کی57ویں برسی پر تحریک آزادی کشمیر میںان کے کردار اور قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آبا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ چوہدری غلام عباس تحریک آزادی کشمیرکے ایک عظیم رہنما اور پاکستان کے ایک مخلص سپاہی تھے۔ریاست جموں وکشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق چوہدری غلام عباس کا ایک خواب تھااور اس خواب کی تعبیر کے لیے انہوں نے زندگی کے آخری سانس تک جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس ایک با کردار، باعمل اوربااصول سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک درویش صفت شخصیت اور امت مسلمہ کیلئے انتہا ئی درد دل رکھنے والے عظیم انسان تھے۔چوہدری غلام عباس نے کشمیر کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اور ڈوگرہ حکومت کے دور میں متعدد بار گرفتار بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ رئیس الاحرار نے اپنی جوانی کے ابتدائی ایام سے ہی برصغیر کے مسلمانوں کی بالعموم اور کشمیری مسلمانوں کی بالخصوص انگریزوں اور پھر ڈوگروں کے ظلم و جبر سے خلاصی کے لئے انتہائی کوششیں کیں ۔ چوہدری غلام عباس کو کشمیر کی تحریک آزادی کے ایک روشن ستارے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم سب ملکر ان کے ادھورے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button