خراج عقیدت

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں:”یوم یکجہتی کشمیر“منانے پر پاکستانی عوام ، حکومت کا شکریہ

0سرینگر03فروری(کے ایم ایس)5فروری(اتوار) کو منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے سلسلے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں ۔ پوسٹروں کے ذریعے”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے اور محکوم کشمیریوں کی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور خلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ پوسٹر جموں وکشمیر لبریشن الائنس، جموں کشمیر صدائے مظلوم، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ نے سری نگر، بارہمولہ اور پلوامہ اضلاع میں چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹروں میں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر حمید فیاض، مشتاق الاسلام اور دیگر مزاحمتی رہنماﺅں کی تصاویر موجود ہیں۔
پوسٹروں میں میں لکھا ہے کہ دو قومی نظریے کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جس پر بھارت نے اکتوبر 1947 میں فوجی طاقت کے بل پر قبضہ جما لیاہے ، کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت اور غیر قانونی بھارتی قبضے کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
پوسٹرز کے ذریعے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے کشمیریوں عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
WhatsApp Image 2023-02-03 at 7.17.11 AM (1) WhatsApp Image 2023-02-03 at 7.17.11 AM (2) WhatsApp Image 2023-02-03 at 7.17.11 AM WhatsApp Image 2023-02-03 at 7.17.12 AM (1) WhatsApp Image 2023-02-03 at 7.17.12 AM1ab6dca3-7d63-457e-88fc-81e528b6ad17 1edbb642-733f-477b-b1fa-282fa4effd06 2ea7806f-bd8b-41d8-9bf2-0bba78493c54 58a07fe3-d24b-48bc-a2de-eef3db7b7abd a3a54065-36bf-4058-84c3-c335bfa5ae55 f5926a5a-0f87-46fb-af93-b56c073271b6

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button