مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے

سرینگر 15 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما اورڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ بھارت علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کو100 کنال سے زیادہ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس منصوبے کے خلاف کشمیری عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جن پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کسی صورت میں غیر کشمیریوں کو اپنی سرزمین نہیں دیں گے۔ حریت رہنما نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کا حل ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے کہ غیر قانونی قبضہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتا۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں میں مصروف ہیں اور وہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار وں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے مظالم کو روکنے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیاجاتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔
دریں اثناءاسلامی تنظیم آزادی جموںو کشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بھارتی فورسز نے شدید سردی میں بھی کشمیری عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ انہوں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوںبے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ وہ طاقت کے بل پر جموں کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جائز جدوجہد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ انہوںنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لیں اور تنازعہ جموں وکشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے شہدائے جموںو کشمیر کو شاندار عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button