ہندو سوامی جگد گرو رام بھدراچاریہ کے جانشین کیخلاف طالب علم سے بدفعلی کامقدمہ درج
ستنا یکم مارچ (کے ایم ایس)
پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ ہندو گرو سوامی جگد گرو رام بھدراچاریہ کے جانشین جئے مشرا کے خلاف طالب علم سے بدفعلی مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
چترکوٹ کے تلسی پیٹھ انسٹی ٹیوٹ کے متاثرہ ایک نابالغ طالب علم کے والد نے27 فروری کواترپردیش کے ضلع مرزا پور کے لال گنج پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ متاثرہ طالب علم کے مطابق مشرا نے پولیس کو شکایت کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ضلع جونپور کا نابالغ طالب علم گزشتہ سات مہینوں سے ہندو مت کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے چترکوٹ-ستنا میں واقع تلسی پیٹھ کانچ مندر جانکی کنڈ میں قیام پذیر تھا ۔طالب علم کے مطابق جئے مشرا نے 13فروری کی شام کو نابالغ کو اپنے کمرے میں بلایا اور اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ مبینہ طور پر جئے مشرا نے اپنا ریوالور دکھا کر دھمکی دی کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو بتایا تو اسے گولی مار دوں گا۔کتھا پروگرام کے اختتام کے بعد سبھی تلسی پیٹھ چترکوٹ پہنچے۔ واقعہ سے خوفزدہ ہو کر نابالغ نے اپنے رشتہ داروں کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ متاثرہ طالب علم کے والد کی درخواست پر مرزا پور کے لال گنج تھانے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔