مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجی نے خود کشی سے پہلے 3ساتھیوں کو گولی مار دی

5-34جموں 16جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع ادھم پور میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی سے پہلے اپنے تین ساتھیوں کو گولی مار کر زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے دیویکا گھاٹ میں پیش آیا۔ انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کانسٹیبل بھوپیندر سنگھ نے اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل اور دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل بھوپیندر سنگھ نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔افسرنے بتایا کہ واقعے کی کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button