مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیر یونیورسٹی نے آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کردئے
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر یونیورسٹی نے آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ 24، 25 اور 30 ستمبر کو ہونے والے یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن میں مزید کہاگیا ہے کہ ملتوی کئے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔