مقبوضہ جموں و کشمیر

فریڈم موومنٹ کے قائدین کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و تشدد کی مذمت

aa34456e-d7d2-41f9-a98a-e3ed78164b41اسلام آباد 15 نومبر (کے ایم ایس)
جموں وکشمیر فریڈم موومنٹ کی اکائیوں کے قائدین مصطفی محمد حسین خطیب، محمود اختر قریشی، مشتاق احمد زرگر، محمد لطیف لون،محمد اشفاق بروال اور عمار عامر گندنہ اسلام آبادمیں ایک اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اور بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور حریت رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مصطفی محمد حسین خطیب کی زیر صدارت اجلاس میں فریڈم موومنٹ کے راجوری، پونچھ ،جموں، کشتواڑ اور ریاسی سے تعلق رکھنے والے قائدین نے بھی آن لائن شرکت کی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں پائیدارامن اور ہم آہنگی کے قیام پر زوردیاگیا ۔رہنمائوں نے ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کشمیری طلبہ پر بھارتی پولیس ہلکاروں کی سرپرستی میں بی جے پی، وشوہندو پریشد، شو سینا اور دیگر ہندوتوا فرقہ پرستوں کے حملوں اور مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو کشمیری نوجوانوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج سے روکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button