مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید
سرینگر27 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کوثر ناگ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں آج مسلسل دوسرے دن بھی شیری چنڈوسہ کے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری رکھی ۔ گزشتہ شب علاقے میں کارروائی کے دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا تھا جب اندھیرے کے باعث کارروائی روک دی گئی ۔ تاہم فوجیوںنے آج علاقے میں دوبارہ تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔