پولیس افسر ہیمنت کر کرے کو اجمل قصاب نے قتل نہیں کیا تھا ، کانگریس رہنما
نئی دہلی : مہاراشٹر کانگریس کے رہنما وجے ودیٹیوار نے انکشاف کیا ہے کہ اجمل قصاب نے پولیس افسر ہیمنت کرکرے کو نہیں بلکہ آر ایس ایس سے وابستہ ایک پولیس اہلکار نے قتل کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے ودیٹیوار نے ایک بیان میں کہا کہ وکیل اجول نکم نے حقیقت چھپائی تھی۔ اجول نکم ممبئی حملہ کیس میں حکومت کے وکیل تھے اور اب وہ لوک سبھا انتخابات میں ممبئی نارتھ سینٹرل سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکن لڑ رہے ہیں۔
وجے وڈیٹیوار نے کہا کہ ایک کتاب میں لکھا گیا ہے کہ ہیمنت کرکرے کو ممبئی حملے کے دوران آر ایس ایس سے وابستہ ایک پولیس اہلکار نے مار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسر ایس ایم مشرف کی کتاب میں لکھا گیا ہے کہ ہیمنت کرکرے کو ایک پولیس افسر نے مارا تھا۔ کانگریس رہنما نے کہاکہ آج کی سیاست میں کوئی اخلاقیات نہیں ہے ،اقتدار پرست لوگ ملک کو بھی بیچ دیں گے۔
ہیمنت کرکرے ممبئی اے ٹی ایس کے سربراہ تھے اور 2008 کے ممبئی حملوں کے دوران مارے گئے تھے۔