بھارت
بھارتی سپریم کورٹ کے باہر خود کو آگ لگانے والا شخص انتقال کرگیا
نئی دہلی 21 اگست (کے ایم ایس)دہلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ کے باہر خود کو آگ لگانے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتے کے روز چل بسا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مذکورہ شخص نے 16 اگست کوایک خاتون کے ساتھ سپریم کورٹ کے باہر خود کو آگ لگا ئی تھی۔ دونوں بری طرح جھلس گئے تھے اورانہیں علاج کے لئے ہسپتال پہنچایاگیاتھا۔ پولیس نے کہا کہ خاتون فی الحال نازک حالت میں ہے اور اس کاعلاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں نے خودسوزی سے پہلے فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظارہے۔