مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آتشزدگی کے واقعے میں دارالعلوم اور رہائشی مکان کو نقصان
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اسلام آباد قصبے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک معروف دارالعلوم اور قریبی رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ آگ پرانے عیدگاہ کے قریب فیاض احمد کدو کے رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور تیزی سے معروف دارالعلوم ادارہ تحقیقات اسلامیہ کی مرکزی عمارت تک پھیل گئی۔واقعے کی خبر پھیلتے ہی علاقہ مکینوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ان کی کوششوں کے باوجود آگ لگنے سے رہائشی مکان اور دارالعلوم کی مرکزی عمارت کو کافی نقصان پہنچا اور سینکڑوں اسلامی کتب جل کر خاکستر ہوگئیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔