مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر میں دارالعلوم ، ہسپتال کی عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات

سرینگر11جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے دندی پورہ میں آگ لگنے سے ایک دارالعلوم کی عمارت جل کر خاکستر ہوگئی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا کہ دندی پورہ میں قائم جامعہ انوار العلوم میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد اور فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
دریں اثناء سرینگر کے سب سے بڑے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ایک حصے میں بھی آگ لگ گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مریضوں کو بچایا گیاہے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button