مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں بھارتی فوج کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

CASO

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے رات گئے ضلع کے علاقے ریڈونی میں آپریشن شروع کیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کے علاقے ریڈونی پائین میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے۔
دریں اثناء پونچھ، راجوری، ادھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں آج مسلسل چوتھے روزبھی بھارتی فوج کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button