مقبوضہ جموں و کشمیر

گورنر پنجاب کی طرف سے مشعال ملک کو علامہ اقبال نیشنل ایوارڈ سے نوازاگیا

لاہور 15 نومبر (کے ایم ایس)
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن کی سربراہ مشعال حسین ملک کو تنازعہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے علامہ اقبال نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک کو گورنر ہائو س لاہور میں ایک تقریب کے دوران اس ایوارڈ سے نوازاگیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جو ان کے شوہر بھی ہیں موت و حیات کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے یاسین ملک کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے میں معصوم بچوں کو پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کاکا نشانہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرانا چاہتا ہے تاہم انہوں نے کہاکہ جدوجہد آزادی کشمیر کو ہر قیمت پرجاری رکھا جائے گا۔ مشعال ملک نے ایوارڈ دینے پر گورنر پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button