مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی سرینگر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر21 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ وکشمیر جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جمعرات کی شام کوضلع سرینگر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔