سرینگر: انجمن اوقات جامع مسجد سرینگر کا کشمیری مسلمانوں کی نماز جمعہ سے مسلسل روکنے پر اظہار تشویش
سرینگر27اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انجمن اوقات جامع مسجد سرینگر نے کشمیری مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے مسلسل روکنے کے قابض انتظامیہ کے اقدام پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آج علی الصباح انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا ا سید احمد نقشبندی کو اطلاع دی کہ آج بھی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے اس حوالے سے جامع مسجد کے گیٹ پر نوٹس بھی چسپاں کیا۔
بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے نمازیوںکی طرف سے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے باوجود نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جو کشمیری مسلمانوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔