مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں ایک شخص کی پراسرار موت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

protest rajoriسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں محمد کبیرنامی ایک شخص کی پراسرار موت کے خلاف ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے حراستی قتل کا ایک اورواقعہ قراردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے محمد کبیر کی لاش کو ضلع کے علاقے لاح میں سڑک پر رکھ کر کئی گھنٹے تک احتجاج کیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔محمد کبیر جس کا تعلق لا ح سے تھا، تین ماہ قبل مزدوری کے لیے ممبئی گیا تھا لیکن گھر واپسی پر جموں میں پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔وہ 7 مئی کی صبح جموں ریلوے اسٹیشن پر پہنچا اور پھر لاپتہ ہوگیا۔وہ فون پر اہل خانہ سے رابطے میں تھا۔ فون کالز کا کوئی جواب نہ ملنے پر گھر والوں کو شک ہوا اور وہ جموں پہنچے اور پولیس سے رابطہ کیا۔جموں ریلوے اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ وہ 7مئی کو جموں ریلوے اسٹیشن پر اترا تھالیکن اس کے بعد لاپتہ ہوگیا۔10مئی کو پولیس نے جموں کے علاقے ستواری میں ایک کھیت سے اس کی لاش برآمد کی۔لواحقین نے بتایا کہ جب لاش ان کے حوالے کی گئی تو اس کے کپڑے اور جوتے وہ نہیں تھے جو اس نے جموں ریلوے اسٹیشن پر اترتے وقت پہن رکھے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button