مقبوضہ جموں و کشمیر

ایوان صنعت و تجارت کشمیر کی طرف سے سیب سے لدے ٹرکوں کوسرینگر جموں ہائی وے پرروکنے کی شدید مذمت

سرینگر 26ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سرینگر جموں ہائی وے پر گزشتہ کئی دنوں سے سیب سے لدے ہزاروں ٹرکوں کو آگے نہ جانے دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مسئلے کے حل میں مزید تاخیر سے کشمیر کو معیشت کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے ۔
ایوان کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ شاہراہ پر خاص طورپر سے قاضی گنڈ سے بانیہال تک پھلوں سے لدے ہزاروں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جنہیں آگے نہیں جانے دیا جارہا ۔ انہوںنے کہاکہ اگریہ صورتحال مزید کچھ دن جاری رہی تو کشمیری کاشتکاروں اور پھلوں کے تاجروںکو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ان کے پھل خراب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ قابض حکام کو اس مسئلے کا فوری حل تلاش کرنا چاہیے کیونکہ مقبوضہ کشمیرمیں سیب کی فصل تیار ہے اور کٹائی کے عمل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی آرہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ سیب کی فصل کوکشمیری معیشت کی ریڑھ ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور اگر پھل کشمیر سے باہر کی منڈیوں میں وقت پر نہیں پہنچتے ہیں تو اس کا معیار بری طرح متاثر ہوگا جس سے انہیں شدیدمالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔کے سی سی آئی نے قابض حکام سے اپیل کی کہ وہ ٹرکوںکو اپنی منزل پرجانے کیلئے ہائی وے سے گزرنے دیں تاکہ پھلوں کے کاشتکاروںاورتاجروںکو نقصانات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button