مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کی بی جے پی کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کی مذمت

images (13)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی تقسیم کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکمراں جماعت خاص طور پر مسلمان جیسی اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلا رہی ہے ۔انہوں نے ان تفرقہ انگیزہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحادو اتفاق پر زور دیا۔فاروق عبداللہ نے بے روزگاری، ترقی کے فقدان اور بدعنوانی جیسے اہم مسائل کے لئے بی جے پی کو ذمہ دارقراردیا۔
دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے5اگست2019کے فیصلے ہرگز قبول نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے کشمیریوں کی شناخت اور بقاء پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتظامیہ اورایجنسیاں جموں وکشمیر کے سیاسی معاملات میں مداخلت اور کشمیریوں سے کھلواڑ کررہی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button