مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے پر مودی حکومت پر کانگریس کی تنقید

جموں17جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما نریش گپتا نے مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کے آمرانہ رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اس کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے پر میڈیا کے اداروں کو ہراساں کر رہی ہے اوران کے اشتہارات بند کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریش گپتا نے جموں میں ایک میڈیا انٹرویو میں منوج سہنا کی قیادت میں قابض انتظامیہ کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بلکہ عام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے مطابق عوام کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کر رہی ہے بلکہ اس کے برعکس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اشتہارات روک کر حکومت اپنے جانبدارنہ رویے کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس کے قول وفعل میں بہت فرق ہے۔ نریش گپتا نے کہا کہ اس حکومت میں وژن کی کمی ہے۔ اسے اپنے عمل کو عام عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متوازی رکھنا چاہیے۔ جب آپ اعلیٰ ترین کرسی پر ہوں تو سب کے ساتھ یکساں انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ میڈیا ہاو¿سز تک اشتہارات کو محدود کرنے کا حکومت کایہ اقدام اس کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button