مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

 

سرینگر26اکتوبر (کے ایم ایس )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت فورم کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں سے کل27اکتوبر کوکنٹرول لائن کے دونوں اطرف اور دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی ہے ۔ حریت فورم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں5اگست 2019سے میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا اور وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر ، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے یوم سیاہ کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ حریت کانفرنس کی ہڑتال کی اپیل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اسلامی تنظیم آزادی عبدالصمد انقلابی اورجموں و کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ جب سے بھارت نے جموں وکشمیر میں اپنی فوجیں اتاریں ہیں کشمیری عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔  جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے عملی طور پر جموں وکشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے 74سال قبل جموںو کشمیر میں 27اکتوبر کو اپنی فوجیں اتار کر غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیا تھاجو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تب سے بھارت اپنے ناجائز قبضے کو طول دینے کیلئے کشمیریوں پروحشیانہ ظلم وتشددڈھارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 27اکتوبر کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے اور کشمیری عوام ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال ، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان شفیق الرحمان ،جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان محمد اقبال اور جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے اپنے الگ الگ بیانات میں جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947کو بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر پرفو ج کشی قانونی اور اخلاقی جواز سے عاری ننگی جارحیت تھی۔ انہوں نے بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی تاریخی مزاحمت کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کانشانہ بننے کے باوجود کشمیریوں نے کبھی بھی بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پرنہتے کشمیریوں کو قتل اور املاک کو تباہ کر رہی ہیں۔حریت آزاد کشمیر کے رہنماء شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنی غیر قانونی تسلط کو طول دینے کیلئے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جار ی رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی بھی مذمت کی۔جموں و کشمیر تحریک استقامت کے وائس چیئرمین ابو عبداللہ نے کہاہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر تسلط کے بعد سے کشمیریوں کی زندگیوں کو جہنم بنادیا ہے ۔پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک کشمیری نوجوان ضیا مصطفی کے دوران حراست قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button