مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں ریفرنڈم سے متعلق بیان پر پی ڈی پی لیڈر وحید پرا کیخلاف مقدمہ درج

waheed parraسرینگر:
مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور سرینگر سے پی ڈی پی کے امیدوار وحید پرا کے مقبوضہ علاقے میں ریفرنڈم سے متعلق بیان پرانکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مودی حکومت نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وحید پرا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید پرا نے 27اپریل کو پلوامہ میں حکام کی اجازت کے بغیر ایک ریلی نکالی تھی جس پر انکے خلاف 8مئی کوتعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت پلوامہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔یہ دفعہ کسی سرکاری عہدیدار کی طرف سے جاری حکم کی نافرمانی سے متعلق ہے ۔اسکے علاوہ وحید پرا کو ریفرنڈم سے متعلق انکے بیان پر بھارتی الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک نوٹس بھی بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے ایک انتخابی ریلی کے دوران کشمیری عوام سے کہاتھا کہ انتخابات کو بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے”ریفرنڈم” کے طور پردیکھیں ۔ الیکشن کمیشن نے وحید پرا کے اس بیان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button