مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : پلوامہ حملے میں پولیس اہلکارہلاک، سی آر پی ایف اہلکار زخمی
سرینگر02اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع پلوامہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کی ایک مشترکہ چوکی پر حملہ کردیا جس سے بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اورایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے پنگلنہ میں سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ چوکی پر فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اورایک سی آرپی ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ علاقے میں بھارتی فورسز کی اضافی کمک بھیج دی گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔