مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:اشرف صحرائی کے بیٹوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر اظہار تشویش

سرینگر06 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے شہید رہنماء محمد اشرف صحرائی کے دو بیٹوں مجاہد اشرف،راشد اشرف اور پوتے محمد الطاف خان کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ قابض انتظامیہ نے ان کے والد کودوران حراست شہید کردیا تھا دونوں بھائیوں کو بغیر کسی جرم کے نظربند کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام نے اشرف صحرائی کی دوران حراست شہادت پر اظہار سوگ کرنے پرمجاہد اشرف، راشد اشرف اور محمد الطاف خان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں قانون نام کی کوئی چیز موجودنہیں ہے اور بے قصور شہریوں پر بغیر کسی جرم کے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔احسن اونتو نے بھارتی قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اشرف صحرائی کے بیٹوں اور پوتے کوفوری رہا کرے کیونکہ ان کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام کو اشرف صحرائی کے بیٹوں اور پوتے کے بارے میں انسانی ہمدردی کا رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button