انسانی حقوق

دس لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں نام نہاد انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں: نذیر احمد قریشی

اسلام آباد: برطانیہ میں مقیم ”کشمیر کمپین گلوبل” کے سربراہ اور ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے بانی رہنما نذیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ایک چھوٹے سے خطے میں دس لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں نام نہاد انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نذیر احمد قریشی نے اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کی جانب سے منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا ء کا خون شامل ہے اوراسے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ1932 میں ہماری تحریک کا آغاز ہوچکا تھا اور تب سے لیکر آج تک یہ تحریک جاری و ساری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت باالخصوص بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد پارلیمانی انتخابات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے حالانکہ بی جے پی کو مقبوضہ وادی کشمیر سے امیدوار تک نہیں ملا اور 05 اگست 2019کو مودی نے جو کچھ کیا ہے اس کا اس سے ٹھیک ٹھاک جواب ملا ہے۔نذیر احمد قریشی نے کہاکہ ایک چھوٹے سے علاقے میں دس لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں نام نہاد انتخابات کی کوئی اہمیت نہ پہلے تھی،نہ اب ہے اور نہ ہی آئندہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ انتخابات اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت بھی اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ دنیا مقبوضہ جموں وکشمیر میںرچائے جانے والے فراڈ انتخابات کو تسلیم نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہاکہ 05اگست2019کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو دنیا نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وژن کے ساتھ تحریک آزادی کو آگے لیجانا انتہائی ضروری ہے۔کشمیری رہنما نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک مستحکم پاکستان ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا ہوگا،جتنا جلد ہم متحد ہوں گے اتنا ہی تحریک آزادی کے حق میں بہتر ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button