APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے حالیہ بیانات کا خیرمقدم

shehbaz-munir

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیانات کاخیرمقدم کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جنرل سید عاصم منیر نے اپنی حالیہ تقاریر میں کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت سے مظلوم کشمیریوں کو ہمیشہ حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق جھوٹ بولنا ترک کر دے کیونکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کی حتمی حیثیت کا تعین ابھی ہونا باقی ہے۔محمود ساغر نے تنازعہ کشمیر کے فوری اورپائیدار حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر پر بھارت کے تسلط کو غیر قانونی قراردیاہے۔محمود ساغر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی حکومت اور عوام جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنے کی بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تمام ضروری اقدامات کرے گی۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button