مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کی پونچھ ، سانبہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

troops in rajori

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سانبہ اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع سانبہ کے علاقے پورمنڈل اور ضلع پونچھ میں بفلیاز کے مارہا جنگلا ت میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فورسز اہلکاروں نے جنگلات سمیت کئی علاقوں کی تلاشی لی، تاہم انہیں کچھ بھی نہیں ملا۔ قابض حکام نے بھارتی پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے پہلے جو 4جون کو آنے والے ہیں،راجوری، پونچھ اور سانبہ اضلاع میں حفاظتی انتظامات کے نام بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button