بھارت

کیجریوال کی تہاڑ جیل میں خود سپردگی

2620843-kejriwal-1711042081-839-640x480دہلی:نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تہاڑ جیل میں خودسپردگی اختیار کرلی ہے۔ خودسپردگی اختیارکرنے کے بعد انہیں تہاڑ جیل انتظامیہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کی راو¿س ایونیو عدالت میں پیش کیاجس نے ایکسائز کیس میں وزیر اعلی کو 5 جون تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 10 مئی کو سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کے لیے 21 دن کی ضمانت دی تھی۔ آج ان کی ضمانت کی مدت ختم ہو رہی تھی۔ اگرچہ کیجریوال نے طبی بنیادوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید ایک ہفتہ کی توسیع کی درخواست کی تھی تاہم ٹرائل کورٹ نے ان کی درخواست پر فیصلہ 5 جون تک محفوظ رکھا ہے۔

کیجریوال کو تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ( ای ڈی) نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ 49 دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد عدالت نے انہیں لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے یکم جون تک ضمانت دے دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button