بھارت:” دی کیرالہ اسٹوری” کی نمائش پر احتجاج کرنیوالے دوافرادگرفتار
گوا: بھارتی پولیس نے گوا شہر میں بھارت کے54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران ہندوتوا پروپیگنڈہ فلم” دی کیرالہ سٹوری ”کی نمائش کے خلاف احتجاج کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
دستاویزی فلم بنانے والے سری ناتھ اور کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک مصور ہ ارچنا روی کو گوا کے پنجی پولیس اسٹیشن میں ایک گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا کیونکہ ان کے پاس دی کیرالہ سٹوری کی اسکریننگ پر تنقیدکرنے والا ایک پوسٹر تھا۔ .وہ ایک کاغذ اٹھائے ہوئے تھے جس پر میم بنا تھا جس کا کیپشن تھا”سدیپٹو سین: دی کیرالہ سٹوری، ماخذ: مجھ پر بھروسہ کریں بھائی!”انہوں نے فلم فیسٹول میں دیگر مندوبین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں بتایا کہ کس طرح”دی کیرالہ اسٹوری”ایک پروپیگنڈا فلم ہے۔منتظمین نے دونوں کے پاسز منسوخ کر دیے اور ان پر فیسٹول میںشرکت پر پابندی لگا دی۔سری ناتھ نے اپنے ایکس ہینڈل پر کہا کہ ہمیں گوا پولیس نے حراست میں لیا اور انہوں نے ہمارا پاس چھین لیا اورفیسٹیول میں ہماری شرکت پر پابندی لگا دی ۔ ارچنا نے کہا کہ ڈائریکٹر سدیپٹو سین نے ان کے پرامن احتجاج کو دیکھا جس کی وجہ سے زبانی تکرار ہوئی۔ کچھ ہی دیر بعد پولیس نے مداخلت کی اور انہیں تھانے لے گئی۔بھارت کا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 20نومبر کو گوا میں شروع ہواتھا اور آج ختم ہوا۔