نریندر مودی کانوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ ایک دھوکا ہے:راہل گاندھی
نئی دلی 16نومبر (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مودی نے نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ تھا تاہم وہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے مہاراشٹراکے علاقے واشم کے چوک سبھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نریندرمودی 8سال سے برسر اقتدار ہیں لیکن انہوں نے نوجوانوں کو نوکریاں تو نہیں دیں بلکہ غلط طریقے سے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کر کے کاروباراور صنعتوں کو بند کر کے کروڑوں لوگوں کا ربے وزگار ضرور کیا ہے ۔راہل گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی نے روشن مستقبل کے ملک کے نوجوانوں کے خواب کو چکنا چور کردیا۔ ملک کے نوجوان مودی سے سوال کر رہے ہیں کہ کہاں ہیں نوکریاں جس کا انہوں نے وعدہ کیاتھا؟ لیکن مودی خاموش ہیں۔ راہل گاندھی نے کہاکہ مودی حکومت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکری کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن انہیں نوکری نہیں مل رہی۔انہوں نے مزید کہاکہ آج ہندوتواجماعتیں ملک میں تشدد اور نفرت پھیلا کر لوگوں کوایک دوسرے کے خلاف صف آرا کر رہی ہیں۔