بھارت

واٹس ایپ نے 71لاکھ بھارتی صارفین کے اکائونٹس بند کر دئے

whatsapp baned indian accountsنئی دلی:
بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے 71لاکھ بھارتی صارفین کے اکائونٹس بند کر دئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واٹس ایپ نے پالیسی کی خلاف ورزی پر رواں سال اپریل میں 71 لاکھ بھارتی صارفین کے اکائونٹس کو بند کیا ہے۔میٹا کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے بھارت میں ہر ماہ لاکھوں صارفین کے اکائونٹس بند کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، جبکہ اپریل میں 71 لاکھ اکائونٹس کوبند کیاگیاہے ۔ان اکائونٹس کی بندش کی وجہ اسکیمنگ اورپالیسیوں کی خلاف ورزی بتائی گئی ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے پالیسیز کی خلاف ورزی پر مزید اکائونٹس کو بند کئے جانے کا عندیہ بھی دیا گیاہے ۔واٹس ایپ کے مطابق مشکوک اکائونٹس کی شناخت کے لیے جدید مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالاٹکس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button